کالم/مضامین

عنوان: بعد از موت انسانی خواہشات

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: بعد از موت انسانی خواہشات ۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

آج کا کالم میں سیاست سے ہٹ کر لکھ رہا ھوں کیونکہ میں اور آپ ھم سب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ یہ دنیا اور اس کی رعنائیاں عارضی ہیں نوجوانی سے جوانی تک دنیا بہت خوبصورت محسوس ھوتی ھے جیسے جیسے بوڑھاپے کی طرف بڑھتے ہیں تو زندگی اور عمر کا احساس شدت سے بیدار ھوتا ھے کیونکہ بوڑھاپے میں کھانے پینے پہنے اوڑھنے چلنے پھرنے گوکہ ایک بھرپور زندگی سے مایوس کمزور زندگی کے دائرہ میں داخل ھو جاتے ہیں خاص طور سے وہ لوگ جو کسی بڑی بیماری میں مبتلا ھوجائیں انہیں انہیں زندگی بوجھ لگنے لگتی ھے یا کسی بڑی اپاہج نے آگھیرا ہو تب بھی زندگی بری سی لگنے لگتی ھے خیر جینا تو پڑنا پڑتا ھے جب تک موت کا وقت نہ آجائے۔ انسان خاص کر مسلمان کی اسی غفلت کوتاہی سستی کی بناء پر خود رب العزت نے سورۃ عصر میں کہہ دیا کہ انسان خسارے میں ھے اور وقت بیت جانے کے بعد یہ پچھتاوے اور افسوس میں ہی رہ جاتا ھے اسی لیئے الله نے نوجوانی و جوانی کی عبادت کو بہت زیادہ پسند فرمایا ھے۔ الله نے اپنے بندوں کو بہت خوبصورت انداز میں بیداری کا سبق دیا۔۔۔ وَ الْعَصْرِۙ (۱) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ (۲) اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ تَوَاصَوْا بِالْحَقِّ ﳔ وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۠ (۳) ترجمہ:اس زمانۂِ محبوب کی قسم بے شک آدمی ضرور نقصان میں ہے مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔۔۔۔ معزز قارئین!! موت کے بعد انسان کی نو خواہشات و آرزوئیں ھوتی ہیں جن کا تذکرہ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ وہ یہ ہیں ﺳﻮﺭة النبأ‏ آیت نمبر چالیس میں اللہ فرماتا ھے کہ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﻣﯿﮟ ﻣﭩﯽ ﮨﻮﺗﺎ۔۔۔ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺠﺮ آیت کی آیت چوبیس میں ارشاد فرمایا يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ‘آخری’ ﺯﻧﺪﮔﯽ کیلئے ﮐﭽﮫ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﺤﺎﻗﺔ کی آیت پچیس میں بیان فرمایا يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻧﺎﻣﮧ ﺍﻋﻤﺎﻝ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ کی آیت اٹھائیس میں ارشاد باری تعالیٰ ھے يَا وَيْلَتَىٰ لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِيلًا ‏ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﻣﯿﮟ ﻓﻼﮞ ﮐﻮ ﺩﻭﺳﺖ ﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﺎ
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﺣﺰﺍﺏ کی آیت چھیاسٹھ میں الله فرماتا ھے کہ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍللہ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﯽ ﻓﺮﻣﺎﻧﺒﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﮨﻮﺗﯽ
ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ کی آیت ستائیس نے ارشاد باری ھے کہ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﭘﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻨﺴﺎﺀ کی آیت تاہتر میں الله فرماتا ھے کہ يَا لَيْتَنِي كُنتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزًا عَظِيمًا ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﻧﮑﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﻮﺗﺎ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻟﯿﺘﺎ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻟﻜﻬﻒ کی آیت بیالیس میں ارشاد باری تعالیٰ ھے کہ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُشْرِكْ بِرَبِّي أَحَدًا ترجمہ:ﺍﮮ ﮐﺎﺵ ! ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮧ ﭨﮭﯿﺮﺍﯾﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﺳﻮﺭﺓ ﺍﻷﻧﻌﺎﻡ کی آیت نمبر ستائیس میں ارشاد باری تعالیٰ ھے کہ يَا لَيْتَنَا نُرَدُّ وَلَا نُكَذِّبَ بِآيَاتِ رَبِّنَا وَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ترجمہ: ﺍﮮ ﮐﺎﺵ!! ﮐﻮﺋﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺍﯾﺴﯽ ﮨﻮ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﺑﮭﯿﺠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺟﮭﭩﻼﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﻮﮞ۔۔۔۔ معزز قارئین!! ﯾﮧ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ خواہشات و ﺁﺭﺯﻭﺋﯿﮟ جن کا ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﺎﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ، ﺍسی لئے ﺯﻧﺪﮔﯽ میں ہی اپنے عقائد و عمل کا ﺍﺻﻼﺡ کرنا ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔ﺍللہ ﺗﻌﺎﻟﯽ ہمیں ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﺍﻭﺭ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎﮰ۔ آﻣِﻴﻦ ﻳَﺎ ﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You