کالم/مضامین

ھم کس سے فریاد کریں

ھم کس سے فریاد کریں۔!!

ایک بار پھر حاضر سروس سرکاری ملازمین اور پینشرز نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی کو فون کرکے کہا کہ ھم کس سے فریاد کریں۔ ان ملازمین و پینشنرز کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصہ میں جب جسم لاغر ھو بیماریاں آلپکی ھوں تو کس طرح روڈ پر احتجاج رہکارڈ کرائیں ھم آپ سے اس لیئے کہتے ہیں کہ آپ اپنے قلم سے تحریر کرتے ھوئے حکامِ بالا تک ھم سفید پوش لوگوں کی فریاد پہنچادیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ موجودہ حالات میں تنخواہ دار اور پینشنرز طبقہ پس رہا ھے۔ آٹھارہ ویں ترمیم کے بعد ھم سندھ بھر کے سرکاری ملازمین و پینشنرز کے مسائل اور جائز مطالبات کا مداوا اور حل براہِراست سندھ حکومت یعنی پاکستان پیپلز پارٹی پر عائد ھوتی ھے اب اٹھارہ ویں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ ھو یا وفاق سب کے سب بے بس ہیں۔ اسی لیئے ھم سابق صدر جناب آصف علی زرداری اور جناب وزیر خارجہ بلاول بھٹو صاحبان سے گزارش التجا اور عرض پیش کرتے ہیں کہ وہ سندھ بھر کے سرکاری ملازمین و پینشنرز میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کردیں کیونکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مہنگائی کس قدر بڑھ چکی ھے۔ جناب سردار آصف علی زرداری ایک ذہین فطین قابل اور حکمت و دانائی سے مالا مال ھیں آپ چاہیں تو ھمارے مطالبات بجٹ میں دیگر امور سے ایڈجسٹمنٹ کرتے ھوئے قبول کرسکتے ہیں۔ ھمیں سردار آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی سخاوت اور بہترین ذہانت پر فخر ھے امید ھے کہ آپ دونوں معززین ھم سرکاری ملازمین و پینشنرز میں پچاس فیصد اضافے کرکے خوشی سے ضرور نہال کردیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You