اہم خبریںپاکستان

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: امن دشمنوں کے خاتمے کا مشن، سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر آپریشن کر کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی کامیاب آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد انجام کو پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

بارودی سرنگ دھماکا

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 26 سالہ سپاہی شاہزیب شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You