پاکستان

شکیلہ وحید جنرل سیکرٹری ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن نیشنل پیس کونسل مقرر

شکیلہ وحید جنرل سیکرٹری ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن نیشنل پیس کونسل مقرر۔

نیشنل پیس کونسل کی تنظیمی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ، ڈاکٹر نصرت لغاری کی جانب سے مبارکباد۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری کی مشاورت اور منظوری سے اہم تنظیمی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ شکیلہ وحید کو جنرل سیکرٹری ایڈمن اینڈ کوآرڈینیشن نیشنل پیس کونسل آف پاکستان مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل پیس کونسل کے ترجمان کے مطابق یہ تقرری تنظیم کی انتظامی و کوآرڈینیشن امور کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شکیلہ وحید ایک متحرک، تجربہ کار اور سماجی خدمات کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں، ان کی شمولیت سے کونسل کے امن، اتحاد، ترقی کے مشن کو نئی جہت ملے گی۔ شکیلہ وحید نے اپنی تقرری پر چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری اور مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی امن، اتحاد اور ترقی کے لیے پوری لگن، دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گی اور نیشنل پیس کونسل کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنظیم کے مقاصد کو ہر سطح تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی اور خواتین کی شمولیت اور سماجی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گی۔ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نصرت لغاری نے شکیلہ وحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کی صلاحیتیں و تجربہ کونسل کے کام کو مزید منظم اور موثر بنائیں گے۔ یاد رہے کہ نیشنل پیس کونسل آف پاکستان ملک بھر میں امن، قومی مکالمہ اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایک فعال تنظیم کے طور پر کام کر رہی ہے جو امن کمیٹیوں، سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کے ذریعے مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You