اہم خبریںبزنس

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری

کراچی: مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You