پاکستان

عاصمہ اسماعیل بٹ چیئرپرسن کلچر ونگ نیشنل پیس کونسل مقرر

عاصمہ اسماعیل بٹ چیئرپرسن کلچر ونگ نیشنل پیس کونسل مقرر۔

ثقافتی شعبے کو مزید فعال بنانے کا بڑا فیصلہ، نوجوانوں کی شمولیت اور ثقافتی ہم آہنگی کے لیے نئے پروگرامز کا اعلان متوقع۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری کی مشاورت اور منظوری سے تنظیمی سطح پر ایک اور اہم اور دور رس تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ معروف سماجی و ثقافتی شخصیت عاصمہ اسماعیل بٹ کو چیئر پرسن کلچر ونگ نیشنل پیس کونسل آف پاکستان مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پیس کونسل آف پاکستان نے اپنے ثقافتی شعبے کو مزید فعال، منظم اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے یہ اہم تقرری کی ہے۔ عاصمہ اسماعیل بٹ، جو کہ ثقافت، آرٹس اور تعلیمی سرگرمیوں میں طویل عرصے سے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، اب کلچر ونگ کی سربراہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ وہ پاکستان کے ثقافتی ورثے، لوک فنون اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کے لیے وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ان کی متحرک قیادت میں ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ، نوجوانوں کی بھرپور شمولیت اور ملک بھر میں ثقافتی ہم آہنگی کے پروگراموں کو نئی رفتار اور نئی سمت ملے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کلچر ونگ کے تحت جلد ہی ثقافتی میلوں، آرٹ نمائشوں، ادبی نشستوں اور یوتھ کلچرل ایکسچینج پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نصرت لغاری نے اسماء اسماعیل بٹ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ثقافت سے لگاؤ اور معاشرے کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان کی تقرری نیشنل پیس کونسل کے ثقافتی مشن میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور وہ اپنے عہدے پر ثقافتی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You