اہم خبریںپاکستان

جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کل جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام یا رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش، ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح یا رات کے اوقات میں سموگ، دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر صبح کے او قات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ، دُھند چھائی رہی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 13، سکردو منفی 11، استور، گوپس منفی 8، گلگت منفی 7، کوئٹہ، زیارت منفی 6، ہنزہ، بگروٹ اور دیر میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You