پنجاب

ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دن رات محنت کر رہی ہیں، پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا جنوری میں منیارٹیز کارڈ لانچ کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان بحال ہو رہے ہیں، کہنے کو تو ایک کھلاڑی بھی آیا تھا جو ملک کے ساتھ کھیل کر چلا گیا، انہوں نے کہا کہ ثقافت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کو آگے لے جانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جس کی ضرورت ہوگی، پنجاب ہر شعبے میں ترقی کرتا نظر آئے گا، انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You