اہم خبریںپاکستان

امریکا پنجاب حکومت کیساتھ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے مزید کام کرنے کا خواہشمند

امریکا پنجاب حکومت کیساتھ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے مزید کام کرنے کا خواہشمند۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا نے پنجاب حکومت کے ساتھ غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کیلئے مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈونلڈ بلوم نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز کو مبارک دی، امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عمل کرانے پر وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے، زراعت، صنعت، آئی ٹی شعبے میں امریکا کے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You