سندھ

صفائی ستھرائی کے حوالے سے نجی ادارے کی کارکردگی پرشدید تحفظات ہیں، جان محمد بلوچ

صفائی ستھرائی کے حوالے سے نجی ادارے کی کارکردگی پرشدید تحفظات ہیں، جان محمد بلوچ

عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا جائے، چیئرمین ملیر ٹاؤن

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے محکمہ سینی ٹیشن ملیر ٹاؤن، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ذیلی نجی ادارے ہینگ زو کے افسرن پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ محمد صالح،جنرل منیجر ہینگ ژو وسیم اختر، ڈائریکٹر سینی ٹیشن نصیر ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان قادری، انفارمیشن آفیسر سلیم خان، زونل منیجر ہینگ زو غلام اصغر اور دیگر بھی موجود تھے، چیئرمین ملیر ٹاؤن نے اجلاس میں جنرل منیجر ہینگ ژو سے عملے کی کارکردگی،ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھانے والے رکشے اور ہیوی مشینری کی تفصیلات حاصل کیں،چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمدبلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کے حوالے سے نجی ادارے کی کارکردگی پر شدید تحفظات ہیں، نجی کمپنی کا عملہ نمائشی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے بجائے عملی اور مستقل بنیادوں پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے، عملے کی کارکردگی اور نگرانی کو بہتر بنانے کیلئے یوسی وائس چیئرمینوں کی مشاورت اور شرکت کو یقینی بنایا جائے، جنرل منیجر ہینگ ژونے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے امور کی انجام دہی میں عملے کی کوتاہیاں قابل غور ہیں، کل سے صفائی ستھرائی کے امور کو انجام دینے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے، یوسیز میں کام کرنے والے ورکرز صبح سویرے منتخب کردہ پوائنٹ پر موجود ہونگے، یوسیز کے منتخب بلدیاتی نمائندے عملے کی تعداد اور کارکردگی کوچیک کرسکتے ہیں، صبح کی شفٹ میں 290ورکرز صفائی ستھرائی کے امور انجام دیتے ہیں جو کمی بیشی رہ جاتی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے دوپہر کی شفٹ میں ورکرز سے کام لیا جاتا ہے، گھروں سے کچرا اٹھانے کے عمل کو باقائدگی سے یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ملیر ٹاؤن کی دس یوسیز اور مرکزی شاہراہوں پر مزید دو سو سے زائد چھوٹے اور بڑے کچرا دان رکھنے کی ضرورت ہے جو کہ آئندہ ہفتے رکھ دیئے جائینگے، چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیں،صفائی ستھرائی پر مامور عملے کی حاضری کے عمل میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کوبھی شریک کریں۔ #

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You