کالم/مضامین

کراچی پریس کلب کراچی یونین آف جرنلسٹ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبر سینئر جرنلسٹ

کراچی پریس کلب کراچی یونین آف جرنلسٹ اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبر سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے بتایا

کہ میری بڑی ہمشیرہ پروفیسر مہ جبین صدیقی "ابھی پانچ ماہ ہی ہوئے تھے اکلوتے بیٹے کی شادی کئے ھوئے پھر بیٹا اپنے ساتھ ابوظہبی لے گیا تاکہ ماں کی بیشمار خدمت کرسکے، پوتے یا پوتی کی آمد پر خوشی سے نہال تھیں۔ بیٹا ہر روز گمانے پھرانے اچھے اچھے کھانا کھلانے اور خوشی کے ہر پہلو کو سمیٹ کر ماں کے قدموں میں رکھتا رھا، بہترین ماں کا لائق بہترین بیٹا ثابت ھوا ھے۔ 14 مئی 2024 کو نماز ظہر ایسی ادا کی کہ سجدہ سے سر نہ اٹھایا اور دوران سجدہ خالق حقیقی سے جا ملیں”۔ جاوید صدیقی نے مزید بتایا کہ ابھی ایک سال ہی بیت گیا ہوگا کہ بیٹے علی نے ماں کو عمرہ بھی کرایا اور اس سعادت عمرہ سے علی خود بھی مستفید ھوا۔ حقیقت تو یہ ھے کہ ماں کی خدمت جس نے کی اس نے دونوں جہاں کی دولت سمیٹ لی میں بہن کی کمی ہمیشہ محسوس کرتا رہونگا کیونکہ وہ بڑی ہونے کے سبب ماں کے درجے پر تھیں اور ماں جیسی تھیں اللہ میری ہمشیرہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور انکی لحد کو اپنے نور سے منور کردے آمین یا رب العالمین

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You