اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کر۔دیا

کے پی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کر۔دیا۔

30 جون تک پنجاب کے کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق آج پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جب کہ 30 جون تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You