گجرات
تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے کیخلاف آپریشن جاری 3ملزمان گرفتار۔1کلو گرام

تھانہ سٹی لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے کیخلاف آپریشن جاری 3ملزمان گرفتار۔1کلو گرام سے زائد چرس، 20لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ڈی ایس پی لا لہ موسی ممتاز میکن کے زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسی انسپکٹر ناصر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں
1۔عطاء اللہ وقار 2۔ یاسر احمد 3۔ اسداللہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1 کلو گرام سے زائد چرس اور 20 لیٹرشراب برآمد کرلی۔
جبکہ گداگروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے پر ملزم اسماعیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔



