گجرات

گجرات تھانہ صدر گجرات  پولیس کی بڑی کاروائی گھرسے طلائی زیورات چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار

گجرات تھانہ صدر گجرات  پولیس کی بڑی کاروائی گھرسے طلائی زیورات چوری کرنے والی 2 خواتین گرفتار

ساڑے 7 تولے طلائی زیورات مالیتی 33 لاکھ روپےاور نقدی 60 ہزار روپے نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے رہائشی محمد عباس نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر الماری کا تالہ توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی۔اطلاع موصول ہونے پر تھانہ صدر گجرات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات سب انسپکٹر شہروز احمد کو واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او گجرات کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔جن کی شناخت 1۔ عاصمہ بی بی 2۔ سکینہ بی بی سکنائے وزیر آبادکے نام سے ہوئی ۔ گرفتار خواتین کے قبضے سے ساڑھے 7 تولے طلائی زیورات، جن کی مالیت 33 لاکھ روپے ہے، اور 60 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You