گجرات

تھانہ صدر گجرات پولیس کی کاروائی محبوبہ کو منانے کے لیے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد

تھانہ صدر گجرات پولیس کی کاروائی
محبوبہ کو منانے کے لیے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار
اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات پولیس کو پکار 15 پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پرایس ایچ او تھانہ صدر گجرات SI شہروز احمد اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ کالر نے پولیس کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر دھیر کے کلاں جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے اسے روک کر 18 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نےواقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور شواہد کی مدد سے تفتیش کی گئی تو ڈکیتی کی واردات کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کی خاتون دوست اس سے ناراض تھی، جسے منانے کے لیے اس نے خود اپنے ہاتھ پر فائر مار کر خود کو زخمی کیا۔ تاہم گھر والوں سے اصل حقیقت چھپانے کے لیے پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کر دی۔
تھانہ صدر گجرات پولیس نے ملزم قاسم علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You