جہلم: ( عبدالرحمن قادری) ڈیوٹی میں غفلت اور مسلسل غیر حاضری پر 3 لیڈی پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ

جہلم: ( عبدالرحمن قادری) ڈیوٹی میں غفلت اور مسلسل غیر حاضری پر 3 لیڈی پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی، 2 برطرف، ایک ڈسچارج
جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے ڈیوٹی میں غفلت، لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر 3 لیڈی پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 2 لیڈی کانسٹیبلان کو ڈسمس فرام سروس جبکہ ایک اہلکار کو ڈسچارج فرام سروس کی سزا سنا دی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت، لاپرواہی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر حاضری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس افسران و اہلکاروں کا فرض شناس، ذمہ دار اور پیشہ ورانہ طور پر مستعد ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور فرائض میں کوتاہی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



