اہم خبریںپاکستان

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی۔

26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کو سزا سنادی گئی۔

عدالت نے ملزمان کا اعترافی بیان سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

راولپنڈی(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 کارکنان کا سزا سنادی۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے 3 کارکنان نے جرم قبول کرتے ہوئے عدالت سے رعایت کی استدعا کی اور کہا کہ پرتشدد احتجاج میں پی ٹی آئی قیادت کی ایماء پر شریک ہوئے، قیادت کی ترغیب پر جھلاو گھیراؤ میں شامل ہوئے۔عدالت نے ملزمان کا اعترافی بیان سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا سنا دی۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر واہ میں دو مقدمات درج ہیں۔پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں 120 ملزمان کو اب تک سزا ہوچکی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You