گجرات پولیس کا نا جائز اسلحہ برداروںکے خلاف کریک ڈائون جاری 2 ملزمان گرفتار ، 2 عدد رائفل کلاشنکوف، 12 عددمیگزین ، 1 عدد ٹوپہ اور 300روند برآمد

گجرات پولیس کا نا جائز اسلحہ برداروںکے خلاف کریک ڈائون جاری 2 ملزمان گرفتار ، 2 عدد رائفل کلاشنکوف، 12 عددمیگزین ، 1 عدد ٹوپہ اور 300روند برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہSI محمد اسلم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 نا جائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت 1۔ محمد جاوید ولد رب نواز سکنہ سرگودھا 2۔ ناصر اقبال ولد محمد خان سکنہ منڈی بہاوالدین کے نام سے ہوئی ۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 عددرائفل کلاشنکوف ، 12 عدد میگزین، 1 عدد ٹوپہ اور 300 سے زائد روند برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات کو غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کلچر سے پاک کرنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور پرامن معاشرے کا قیام گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



