سوہاوہ
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم سال 2021 سے تھانہ سوہاوہ پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے

*جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری تھانہ سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی،سال 2021 سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار*
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،مجرم سال 2021 سے تھانہ سوہاوہ پولیس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب تھا،
مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا،
*مؤثر پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی بروقت نشاندہی اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*



