اہم خبریںپاکستان

کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہتر موقف کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں: وزیر اعظم

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت 28 ویں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز کے حوالے سے بین الوزارتی جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کوپ 28 میں کلائمیٹ فنانس پر بہترین موقف پیش کرنے کیلئے ادارے بھرپور تیاری کریں۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے یکم اور 2 دسمبر کو ہائی لیول سیگمینٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان جیسے ممالک کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، پاکستان اپنی ماحولیاتی سفارتکاری سے عالمی ماحولیاتی بحث میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی بڑھانے میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان کی ایک تہائی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی، پاکستان کے تمام ادارے تباہ کن سیلاب کے بعد بہترین انداز میں تعمیر نو کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You