انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکن کا پاکستانی یونیورسٹی کیلئے 9 ملین ڈالرکا عطیہ

ہوسٹن: امریکہ میں پاکستانی بزنس مین تنویر احمد نے 9 ملین ڈالر ( 2.5 بلین روپے) پاکستانی یونیورسٹی کو عطیہ کر دیئے۔

عطیہ کی رقم سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ضرورت مند طلبہ کو سکالر شپ فراہم کئے جائیں گے، تنویر احمد کے عطیہ سے انڈونمنٹ فنڈز کے ذریعے ہر سال 200 طلبہ سکالر شپ حاصل کرسکیں گے۔

تنویر احمد کی طرف سے کیا جانے والا 9 ملین ڈالر کا عطیہ کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی کو دیا جانے والا سب سے بڑا عطیہ ہے، تنویر احمد نے کہا کہ سکالرشپ کی سکیم کو دیگر یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا ارادہ بھی ہے۔

آئندہ ماہ اسلام آباد میں منعقد تقریب میں سکالر شپ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، مستحق طلبہ کو سکالر شپ میرٹ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ملے گا، توقع ہے کہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ آئی ٹی، آئی اے اور دیگر جدید شعبوں میں اپنا نام پیدا کریں گے۔

تنویر احمد نے 2022ء میں سیلاب زدگان کیلئے 50 ملین ڈالر سے زائد کی امداد بھی دی تھی، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تنویر احمد بطور سٹوڈنٹ امریکا گئے تھے اور ریسٹورنٹ میں ملازمت سے کام شروع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن کے مقروض ہیں، ہم آج جہاں ہیں اپنے وطن کی وجہ سے ہی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You