اہم خبریںپاکستان

کوشش ہے وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں: خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پرساری جماعتیں متفق ہوں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری اگلی میٹنگ دو بجے ہوگی، سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، پارلیمنٹ، اداروں اور ملک کیلئے جو بہتر ہوا وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پر ساری جماعتیں متفق ہوں، مولانا فضل الرحمان کے سامنے تمام معاملات رکھے ہیں۔

سید خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی بھی اپنا رویہ تبدیل کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You