کرائمز

لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے 65 سالہ شخص دم توڑ گیا

لاہور میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 65 سالہ شخص دم توڑ گیا۔

اہلخانہ کے مطابق مقتول یعقوب کا تین روز قبل ندیم مظہر وغیرہ کے ساتھ بچوں کیو جہ سے جھگڑا ہوا جنہوں نے پولیس کی ملی بھگت سے یعقوب کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

مقتول کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ پولیس حراست کے دوران مبینہ تشدد سے یعقوب کی موت واقع ہو گئی، سندر انویسٹی گیشن پولیس لاش کو مانگا منڈی ہسپتال مردہ خانے چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

مقتول یعقوب کے ورثا نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You