اہم خبریںپاکستان

کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں شہری نے پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کیلئے درخواست دائر کردی۔

عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے، پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً 8 کروڑ نجی ملازمین ہیں، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی۔

دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے اور کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You