پنجاب

پنجاب بھر میں 15 نومبر کو ’’نماز استسقاء‘‘ ادا کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں 15 نومبر کو ’’نماز استسقاء‘‘ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، سموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہو چکا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں ’’نمازِ استسقاء‘‘ کا اہتمام کیا جائے گا، پنجاب میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے، خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے، استسقاء کے معنی ہیں بارش مانگنا، خشک سالی اور بارش نہ ہونے کے وقت میں کھلے میدان میں یہ نماز ادا کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ سے عاجزی وانکساری سے گڑگڑاتے ہوئے بارش طلب کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You