ڈیرہ غازی خان عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ملک محمد راشد جنرل سیکریٹری عامر محمود قریشی






ڈیرہ غازی خان عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ملک محمد راشد جنرل سیکریٹری عامر محمود قریشی نے 14 اگست جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان کی 78 وی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی اس تقریب میں ملک محمد راشد اور جنرل سیکریٹری عامر محمود قریشی نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو برصغیر کے مسلمانوں کی قربانی رنگ لے آئی اور ایک اسلامی ریاست دنیا کے نقشے پر قائم ہوی جوکہ انشا اللہ قامت تک قائم رہے گی بھارت نے جب بھی پاکستان کی جانب میلی نظر سے دیکھ نے کی کوشش کی لیکن پاک فوج نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے اس دوران عامر محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم ملک کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریگ نہیں کریں گے اور اج پاکستان کو پوری دنیا میں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تقریب میں ناصر محمود قریشی، شفیق الرحمن قریشی ‘ آصف طاہر، سراج عامر ، عبید اللہ، جہانریب ، طیب ، محمد جنید،، جلال الدین اکبر،، چھوٹے بچوں نے شرکت کی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئی اخر میں عوام پاکستان پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جلد انشاءاللہ ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے





