جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم کا نیا بازار اور مین بازار کا دورہ، سیوریج سسٹم کے کام کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم کا نیا بازار اور مین بازار کا دورہ، سیوریج سسٹم کے کام کا جائزہ

جہلم (ملک وسیم اختر )ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے نیا بازار اور مین بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل افسران نے ڈی سی جہلم کو سیوریج لائن بچھانے کے کام پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ نالے کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو نکاسی آب کے مسائل سے نجات مل سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران شہریوں کی مشکلات اور تاجروں کے کاروبار کو مدنظر رکھا جائے۔

حکام کے مطابق، جہلم شہر میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے سیوریج پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور مین بازار میں جاری نالے کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے بارش کے پانی کے جمع ہونے اور سیوریج کی بندش کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیوریج منصوبے کی معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو دیرپا اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You