ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا رمضان سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا رمضان سہولت بازار کا دورہ
جہلم(ملک وسیم اختر ) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران نے انہیں سہولت بازار کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کروایا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور وافر مقدار میں سپلائی کو برقرار رکھا جائے تاکہ عوام ایک ہی چھت تلے رعایتی نرخوں پر اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کر سکیں۔
ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سہولت بازار میں روزمرہ استعمال کی اشیاء انتہائی مناسب نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ضلع جہلم میں دو سہولت بازار مکمل طور پر فعال ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار کو مزید موثر بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ 



