جہلم پولیس کی فروری 2025 کی کارکردگی رپورٹ

جہلم پولیس کی فروری 2025 کی کارکردگی رپورٹ
جہلم (ملک وسیم اختر ) جہلم پولیس نے فروری 2025 کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے مؤثر کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران مجموعی طور پر 345 کیسز درج کیے گئے، جن میں سے 280 کیسز کامیابی سے حل کر دیے گئے۔
کل کیسز: 345
حل شدہ کیسز: 280
درج شدہ ایف آئی آر: 65
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ہم جہلم پولیس کی یہ کارکردگی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ پولیس کی جانب سے تفتیشی عمل کو مزید بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔



