اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر ہیلن، پاکستان کی پہلی اقلیتی خاتون بریگیڈیئر قومی نمائندگی کی بہترین مثال

ڈاکٹر ہیلن، پاکستان کی پہلی اقلیتی خاتون بریگیڈیئر قومی نمائندگی کی بہترین مثال۔

ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون برگیڈئیر ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس پاکستان آرمی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہیں بریگیڈیئر کے عہدے پر  ترقی دی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈئیر ہیں۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ہیلن میری رابرٹس نے ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے، بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ دوسری خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You