خیبرپختون خواہ

پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جعلی حکومت کی حواس باختگی کااظہار ہے: بیرسٹرسیف

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہے۔

ایک بیان میں مشیر اطلاعات نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف 50 بندے اکھٹے نہ کرنے کے دعوے دوسری جانب کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالاتر ہے، 50 بندوں کیلئے پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب،سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جارہی ہیں، ان تمام کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائے گی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہنا تھا کہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری ہے، اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے اور فسطائیت کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں، بغض میں آئین اور قانون کو روندا جارہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You