خیبرپختون خواہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ نے ضلع بھر کی تمام LHVs کے ساتھ ماہانہ کارکردگی میٹنگ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ نے ضلع بھر کی تمام LHVs کے ساتھ ماہانہ کارکردگی میٹنگ۔

ناقص کارکردگی دکھانے والی LHVs کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈاکٹر وسیع اللہ

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلع چارسدہ کی لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (LHVs) کے ساتھ ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ نے ضلع بھر کی تمام LHVs کے ساتھ ماہانہ کارکردگی میٹنگ کی۔ اس اجلاس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شبقدر، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تنگی، کیٹیگری ڈی ہسپتال جمال آباد، ایم سی ایچ سینٹر چارسدہ، (4) چاروں ریجنل ہیلتھ سینٹرز، 43 بنیادی مراکز صحت (BHUs) اور 7 سول ڈسپنسریوں CDs کی LHVs نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ نے تمام LHVs کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ میں دو وزٹ کریں اور ماہانہ کم از کم 8 وزٹس مکمل کریں۔ تمام وزٹس انچارج سے دستخط شدہ ہوں اور ماہانہ وزٹ پلان مہینے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں جمع کروایا جائے۔مزید ہدایت کی گئی کہ زچگی کے کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے اور اگر کوئی پیچیدگی نہ ہو تو مریضوں کو ڈلیوری کے لیے دوسرے ہسپتال ریفر نہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ DHIS-2 میں روزانہ کی بنیاد پر اسمارٹ فون کے ذریعے متعلقہ فوکل پرسن کو ڈیٹا انٹری یقینی بنائی جائے۔تمام LHVs کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ جب EPI ٹیکنیشن فیلڈ میں ہوں تو فکس سائٹ پر EPI کی ڈیوٹی انجام دینا LHV کی ذمہ داری ہوگی۔اجلاس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ ڈاکٹر وسیع اللہ نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والی LHVs کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You