اہم خبریںپاکستان

حجاج کرام کیلئے اب صرف 24 گھنٹوں میں پاسپورٹس کا حصول ممکن

حجاج کرام کیلئے خوشخبری آگئی ، اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے۔

حجاج کرام کو آسانی دینے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیاگیا ہے ، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کاکہنا ہے کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا بھی آغازہو چکا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You