انٹرنیشنل

اسرائیل کواسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل امریکی سینیٹ میں مسترد

امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3 بل مستردکردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3 قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔

امریکی سینیٹ میں ٹینک کےگولوں کی فروخت روکنے کا بل 18 کےمقابلےمیں 79 ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنےکا بل 19 کےمقابلے میں 78 ووٹوں سے مستردکیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کواسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنےکابل 17 کے مقابلےمیں 80 ووٹوں سےمسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں :یوکرین کا پہلی بار برطانیہ کے سٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق قرارداد سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You