اہم خبریںپاکستان

پیسے واپس کرویا جیل جاؤ،چوائس آپ کی اپنی ہے:فواد چودھری کااپوزیشن سےمطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چودھری فواد حسین کا کہنا تھا کہ کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سارے اپوزیشن لیڈرز اپنے بیانات میں کہتے رہے کہ یہ کر دیں گے، وہ کر دیں گے لیکن کسی ایک اپوزیشن لیڈر نے بھی میرٹ پر کیس میں لگائے گئے الزامات کا جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف دھمکیوں پر زور ہے لیکن ایسے نہیں چلے گا۔ اب پیسے واپس کرنا ہوں گے یا جیل جانا ہوگا۔ گزشتہ روز بھی اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چودھری نے لکھا تھا کہ میڈیا میں گفتگو یہ ہونی چاہیے کہ شہباز شریف پر مقدمہ کیا ہے، شہادتیں کیا ہیں اور کیا ان شہادتوں کی موجودگی میں گرفتاری جائز ہے یا نہیں؟

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1310588056215355392%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F566188&tweet_id=1310588056215355392

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا صرف یہ بیانیہ کہ نیب بھی برا ہے، فوج بھی بری ہے، عدلیہ کا بھی کوئی حال نہیں اور عمران خان بہت ظالم ہے کافی نہیں ہوگا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You