اہم خبریںپاکستان

پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم

پرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعظم

36 گھنٹوں میں الیکشن نتائج مرتب ہوئے، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے۔انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود پر امن انتخابات کا انعقاد ہوا، چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوری تسلسل خوش آئند ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کا کہنا تھا انتخابات کے انعقاد میں سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، انڈونیشیا میں ووٹ گنتی کرتے ہوئے ایک مہینہ لگا تھا لیکن ہمارے یہاں پہلے ڈھائی گھنٹے میں ایک پروجیکشن بنا دی گئی۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں 90 ہزار سے پولنگ اسٹیشنز تھے اور انٹرنیٹ کی سہولت ہر جگہ موجود تھی، 36 گھنٹوں میں الیکشن نتائج مرتب ہوئے، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کیلئے فورم موجود ہے.انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس الیکشن کے تین چار تجربے آچکے ہیں،  پاکستان بہت مستحکم اور ذمہ دار ملک ہے، پرامن احتجاج سیاسی لوگوں کا حق ہے  لیکن  پرتشدد احتجاج کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انارکی پھیلانے کی کوئی حکومت اجازت نہیں دیتی اور نہ ہم دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You