اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی مقبوضہ وادی میں کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے بھارتی فیصلے کی مذمت

پاکستان کی مقبوضہ وادی میں کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کے بھارتی فیصلے کی مذمت۔

اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی خواہشات کو دبا نہیں سکتے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیا گیا ہے۔ ترجمان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیوں سے متعلق بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کالعدم کشمیری جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھانے اور محمد یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چار دھڑوں پر پابندی لگانے کے بھارتی حکام کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان محمد یاسین ملک کی زیر قیادت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کو مزید پانچ سال تک بڑھانے کے فیصلے کی بھی مذمت کرتا ہے۔ تازہ نوٹیفیکیشن کے بعد بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر 14 کشمیری سیاسی جماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جماعتوں کے وابستگان کو بھی ظلم و ستم کا سامنا ہے، سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ محمد یاسین ملک کے لیے سزائے موت کی درخواست کی گئی ہے جنہیں 2022 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی خواہشات کو دبا نہیں سکتے جس کا حق انہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You