انٹرنیشنلاہم خبریں

یورپی ادارے کا روسی ماہرین سے ایٹمی تعاون ختم کرنے کا اعلان

یورپی ادارے کا روسی ماہرین سے ایٹمی تعاون ختم کرنے کا اعلان۔

یہ تعاون زیر بحث نہیں ہے اس فیصلے سے سی ای آر این اور روس دونوں کی سائنسی تحقیق پر مثبت اثر مرتب ہوگا۔

برن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایٹمی تحقیق سے متعلق یورپی ادارے نے روسی ماہرین سے تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوروپی آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ (سی ای آر این) 30 نومبر سے 500 روسی ماہرین سے تعاون ختم کردے گا۔ ترجمان سرن کے مطابق روسی ماہرین کی جگہ دیگر گروپ لیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں قائم سرن دنیا کی سب سے بڑی ہائی انرجی فزکس لیبارٹری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون زیر بحث نہیں ہے، اس فیصلے سے (سی ای آر این) اور روس دونوں کی سائنسی تحقیق پر مثبت اثر مرتب ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You