اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق قرارداد کی شدید مذمت۔

پاکستان کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطین سے متعلق قرارداد کی شدید مذمت۔

یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔دفتر خارجہ

اسلام آباد( نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے پر خودمختاری کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے، یہ یکطرفہ اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، یہ اقدامات خطے کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اسرائیل کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے اقدامات فلسطین کی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسئلے کا واحد پائیدار حل ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے اپنی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You