اہم خبریںپاکستان

پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،آئی ایس پی آر

لاہور: پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، یہ جدید میزائل ایٹمی پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے، میزائل تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا تھا، تجربہ کے دوران میزائل کے تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔

تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تجربے کی کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You