پنجاب

پاکستان میں ذیابیطس کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان میں ذیابیطس کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

3کروڑ سے زائد افراد شوگر میں مبتلا اور سالانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ معذور ہوجاتے ہیں:گفتگو
پاکستان کا شوگر کے مرض سے متاثرہ ممالک میں چین اور بھارت کے بعد تیسرا نمبر ہے:چیئرمین
حکومت ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کلینک بناتے ہوئے وہاں فوری علاج شروع کرائے
ذیابیطس پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ موثر آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ پاکستانی خاموش قاتل سے محفوظ رہیں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی14نومبر ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی گفتگو

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے،ملک میں 3 کروڑ سے زائد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں،چین اور بھارت کے بعد ہمارا تیسرا نمبر ہے مگر اس کے باوجود اس مرض کی روک تھام اورآگاہی مہم کے حوالے سے وہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے جنہیں اٹھانے کی ضرورت ہے اگر اسی طرح روایتی سستی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا تو آنے والے سالوں میں پاکستان تیسرے سے پہلے نمبر پر ہوگاتاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ملک بھر کے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں شوگر کلینک بناتے ہوئے وہاں ذیابیطس کے مریضوں کا علاج معالجہ اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ خصوصی آگاہی مہم بھی چلائے تاکہ پاکستانی قوم خاموش قاتل کے مرض سے محفوظ رہے۔ان خیالات کا اظہار 14 نومبر شوگر کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شوگر کی بھیانک صورتحال اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ ہر سال ڈیڑھ سے 2 لاکھ شہری شوگر کے باعث معذور ہوجاتے ہیں اور یہ ہلاکتوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک بھی ہے۔ انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ شوگر کا مرض ہمارے لائف سٹائل اور کھانے پینے کی عادات سے جڑا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ مرض لائف سٹائل ڈیزیز میں آتا ہے جسے ہم اپنا لائف سٹائل اور کھانے پینے کی عادات تبدیل کر کے باآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
13-11-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You