اہم خبریںپاکستان

پاکستان اور ایران میں سفارتی تعلقات بحال

پاکستان اور ایران میں سفارتی تعلقات بحال۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی بھی آج اسلام آباد واپسی کا امکان ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان اور ایران کے 17 جنوری سے معطل ہونے والے سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستانی سفیر ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تہران روانہ ہو گئے۔میڈیا کے مطابق پاک ایران سفارتی تعلقات معمول پر لانے کے عملی اقدامات کے تحت ایران کیلئے پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران روانہ ہو گئے.تفصیلات کے مطابق مدثر ٹیپو نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کی مخلصانہ اور نیک خواہشات کے مطابق تہران جا رہا ہوں.پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور پرامن تعلقات کے فروغ کیلئے پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں۔واضح  رہے کہ دوسری جانب پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر کی بھی آج اسلام آباد واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق باہمی تعلقات کی بحالی کے اقدامات کے تحت پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت بھی دی تھی جو قبول کرلی گئی اور ایرانی وزیر خارجہ 29 جنوری کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You