انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی

امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی۔

یاد رہے کہ اسمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا میں پہلی مرتبہ مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی.غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے موت کی سزا دی گئی، الاباما میں مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی۔اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ 40منٹ سے بھی کم وقت میں اسمتھ کو مردہ قرار دے دیا گیا، اسمتھ کو 1989میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔خیال رہے کہ امریکی ریاستوں الاباما، اوکلا ہاما اور مسی سپی میں نائٹروجن گیس سے سزائے موت کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You