اہم خبریںپاکستان

پاکستانی قوم ہی بھارتی فوج کیلئے کافی، جارحیت پر منہ توڑ دیں گے: عوامی رائے

مودی سرکار خطے کا امن تباہ کرنے کے لیے خود پر جنگی جنون سوار کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستانی عوام جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

پہلگام فالز فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے یکطرفہ متنازع فیصلوں اور جارحانہ اقدامات پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تیار کھڑے ہیں، بھارت نے کوئی انتہائی اقدام اٹھایا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

عوام کا کہنا تھا کہ پاک فوج تو دور پاکستانی عوام ہی ہندوستانی فوج کے لیے کافی ہے، ہم بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک ہیں، بھارت کو یاد رکھنا چاہیے۔

بھارت کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا اس ملک کے عوام کے خمیر میں ہے۔

عوام نے اپنے اظہار خیال میں مزید کہا ہے کہ ہماری فوج ہر لحاظ سے نمبر ون ہے، پاکستان بطور ریاست ہر طرح سے تیار ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You