ڈیرہ غازی خان سے استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر محمود قریشی نے کہا

ڈیرہ غازی خان سے استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ناصر محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پوری دنیا کے امن کو خراب کرنے پر تلا ہوا ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے لیکن اگر بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نے کی کوشش بھی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہم 25 کروڑ پاکستانی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں
افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے
کوئی سندھی بلوچی پنجابی پٹھان نہیں
ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماری شناخت ہے
پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اخری حد تک جائیں گے ناصر محمود قریشی نے مزید کہا کہ اب وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ پوری امت مسلمہ کو ایک ہو کر کفار کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑا ہونا چاہیے تاکہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی حد ہوگئی ہے اور فلسطین میں اسرائلی فوج نے ظلم و ستم کی حد کردی ہے اور امت مسلمہ کو جہاد کا اعلان کیا جائے اور جہاد سے ہی دنیا کو فتح کیا جائے گا



