اہم خبریںپاکستان

پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔مولانا فضل الرحمان

آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، جمہوریت بھی قرآن و سنت کی پابند ہے۔سربراہ جے یو آئی کی جلسہ سے خطاب

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آئین میں عوام کی شراکت داری کو تسلیم کیا گیا، جمہوریت بھی قرآن وسنت کی پابند ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You