اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم سے مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم سے مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات۔

بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے۔میاں شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مشروبات بنانے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔وفد نے وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں مشروبات کے 25 کارخانے 1 لاکھ 30 ہزار لوگوں کے  روزگار کا ذریعہ ہیں۔وفد نے وزیر اعظم کو ملک میں ری سائیکلنگ کے سب سے بڑے نظام سے بھی آگاہ کیا، وفد کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ کمپنیاں ٹیکس کی مد میں ہر سال خطیر رقم ادا کرتی ہیں۔وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کےلیے حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کر رہی ہے، حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو بین الاقوامی کمپنیوں کی تجاویز پر مشاورت  اور بین الاقوامی کمپنیوں کے مسائل کا حل جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You