انٹرنیشنلاہم خبریں

اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روک دیا

اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

مشرق وسطی کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔ ہسپانوی وزیر خارجہ

بارسلونا(نمائندہ ابراہیم شاہد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے لئے اسپین نے بھارت سے دھماکا خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین  نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ہسپانوی وزیر  ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You