اہم خبریںپاکستان

وزیرِ اعظم کا شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی CPR ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو گی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اس حوالے سے سربراہ اسٹریٹجک ریفارمز کو فوری اقدامات کی ہدایت ہے۔ جان بچانے والی CPR ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہر شہری کو CPR کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔

سلمان صوفی نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا۔ وزیرِ اعظم وزراتِ عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں، ملک گیر جان بچانے والی CPR کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You