اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، اے پی ایس کیس پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ٹیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اے پی ایس کیس سے متعلق قانونی نکات پر تفصیلی مشاورت کی۔

اجلاس میں اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر بریفنگ دی۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہدا ہمارا سب سے بڑا فخر ہیں، حکومت آئینی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔

قبل ازیں سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کیس میں وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ نے بچوں کے والدین کو انصاف دلانے کے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو میں فورا پشاور پہنچا،اس وقت میں خودحکومت میں نہیں تھا تاہم سانحہ کےوقت صوبےمیں ہماری حکومت تھی جس نے ہرممکن اقدامات اٹھائے۔ واقعے کے روز پارٹی کا اجلاس بلایا ،ہسپتال بھی گیااور زخمیوں سے ملاقات کی۔،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں،آپ کااحترام کرتےہیں۔وزیراعظم نے کاگ کہ سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی۔ عمران خان نے عدالت عظمی کو سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عملدرآمد رپورٹ وزیراعظم کے دستخط سے جمع کرائی جائے، وفاقی حکومت شہداء کے والدین کا موقف بھی سنے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You